نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہیکہ بی جے پی اور وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت والی حکومت جارج سوروس کے نام پر فسانہ بنا کر حقیقت پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے اور اگر وہ حقیقت میں وہ ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہے تو حکومت ان کی حوالگی کیلئے کارروائی کیوں نہیں کرتی۔ شرینیٹ نے کہا کہ اڈانی کو بچانے کیلئے بی جے پی اور مودی حکومت جارج سوروس کے نام پر ڈرامہ کررہی ہے اور اگر سوروس ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہیں تو بی جے پی لیڈروں کے رشتہ دار ان کی کمپنیوں سے کیوں جڑے ہوئے ہیں اور انہیں چلا رہے ہیں۔