حکومت سیاہ قوانین کو واپس لے ورنہ میں کھیل رتن واپس کردوں گا:باکسر وجیندر

,

   

نئی دہلی : باکسر وجیندر سنگھ نے مودی حکومت کے زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کرنے والے کسانوں کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی حکومت نے ان سیاہ قوانین کو واپس نہیں لیا تو میں اپنا راجیو گاندھی کھیل رتن ایوارڈ واپس کردوں گا ۔ وہ دہلی کی سرحد پر احتجاج کررہے کسانوں کے ساتھ شامل ہوکر ان کی تائید کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے ساتھ زیادتی کی ہے ۔ گزشتہ 11 دن سے یہ کسان سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں ۔ شدید سردی میں یہ لوگ اپنے مستقبل کو بچانے کیلئے جمع ہیں ۔