نئی دہلی : وزیراعظم نریندر مودی نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر سیلف ہیلپ ویمن گروپ کے لیے ای-کامرس پلیٹ فارم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ مسٹر مودی نے اتوار کو لال قلعہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے گاؤں میں آٹھ کروڑ سے زیادہ خواتین سیلف ہیلپ ویمن گروپ سے وابستہ ہیں۔ یہ خواتین ایک سے ایک بہترین پروڈکٹ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان خواتین کے ذریعے بنائی جانے والی قومی اور بین الاقوامی بازار مہیا کروانے کے لیے سرکار ای-کامرس پلیٹ فارم بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گاؤں کو روڈ نیٹ ورک سے جوڑنے کے بعد اب آپٹیکل فائبر سے جوڑا جا رہا ہے ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ ریہڑی پٹری (کھانچہ فروش) پر کام کرنے والوں کو بہ ضابطہ وقت کے اندر سوشل سکیورٹی پلان کے فائدہ مہیا کروائے جائیں گے ۔