حکومت سے بعض متنازعہ فیصلے ہوگئے ، جگن کا اعتراف

   

Ferty9 Clinic

امرواتی /9 اگست ( پی ٹی آئی ) اپنی حکومت کے اقتدار میں ابتدائی دو ماہ کے دوران بعض متنازعہ فیصلے ہوجانے کا اعتراف کرتے ہوئے چیف منسٹر آندھراپردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے جمعہ کو دوہرایا کہ حالات معمول پر آجائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی حکومت میں سنجیدگی ہے اور یہ حقیقت ہے ۔ عوام کو دیانتدار حکومت ملی ہے اور یہ حکومت فعال ٹیم پر مشتمل ہے ۔ ہم ہر کسی کیلئے مناسب اور موزوں پالیسی بنارہے ہیں ۔ انہوں نے پاور پرچیس اگریمنٹس اور ایک حالیہ قانون کا حوالہ دیا جس کے ذریعہ مقامی نوجوانوں کو صنعتوں میں 75 فیصد جابس محفوظ کرنے کی گنجائش فراہم کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر نے ایک پروگرام سے خطاب کیا جس میں تقریباً 30 ممالک کے قاصدین شریک ہیں ۔ یہ پروگرام آندھراپردیش کو مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار منزل کے طور پر پیش کرنے کیلئے منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم کرپشن سے پاک حکم رانی فراہم کرتے ہوئے دوسروں کیلئے مثال بنیں گے اور اس ضمن میں ہم نے ایک قانون بنایا ہے ۔ ہم نے جو فیصلہ کئے ان میں سے بعض متنازعہ بھی رہے لیکن ایسے چیزیں ہوتی رہتی ہے جنہیں درست کیا جاسکتا ہے ۔