حکومت سے مقامی اداروں کیلئے 432 کروڑ روپئے اجرائی

   

Ferty9 Clinic

وزیرپنچایت راج کا چیف منسٹر کے سی آر سے اظہارتشکر

حیدرآباد ۔ 21 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے مقامی اداروں کیلئے 432 کروڑ روپئے کی اجرائی عمل میں لائی ہے۔ گرام پنچایتوں، منڈل اور ضلع پریشدس کیلئے 15 ویں فینانس کمیشن اور تلنگانہ حکومت نے میاچنگ گرانٹس مختص کئے ہیں جن میں گرام پنچایتوں کیلئے 182.49 کروڑ منڈل پریشدس کیلئے 124.11 کروڑ اور ضلع پریشدس کیلئے 125.95 کروڑ جاری کرنے کے محکمہ پنچایت راج نے احکامات جاری کئے ہیں۔ ریاستی وزیرپنچایت راج ای دیاکر راؤ نے کورونا بحران کے دوران مالی مسائل موجود رہنے کے باوجود مقامی اداروں کی ترقی دینے زیرالتواء کاموں کی عاجلانہ تکمیل کیلئے حکومت کی جانب سے فنڈز کی اجرائی پر چیف منسٹر کے سی آر سے اظہارتشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی اداروں کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔ وزیر نے کہا کہ تلنگانہ کے دیہی علاقوں کو ملک کے مثالی مواضعات میں تبدیل کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے خصوصی منصوبہ بندی تیار کرتے ہوئے ترقیاتی و تعمیری اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ہر گاؤں کی ترقی، بنیادی سہولتوں کی فراہمی، ضروری کاموں کی نشاندہی کرتے ہوئے عملی اقدامات کئے جارہے ہیں جس سے دیہی علاقوں کی صورتحال پوری طرح تبدیل ہوگئی ہے۔ بالخصوص سرسبز و شاداب۔ صاف صفائی کو اولین ترجیح دی جارہی ہے۔ کاموں میں تیزی کو یقینی بنانے کیلئے ریاست کے تمام گرام پنچایتوں کو ٹریکٹرس، ٹرالی اور ٹینکرس فراہم کئے ہیں اور ڈمپنگ یارڈس قائم کئے گئے ہیں۔ شمشان گھاٹس کی تعمیرات پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔ N