حکومت سے ناراض ایکٹریس ایوارڈ تقریب میں اسٹیج پر ہی برہنہ ہوگئی

   

Ferty9 Clinic

پیرس: پوری دنیا میں اپنا احتجاج درج کرانے کیلئے لوگ طرح طرح کے راستے اپناتے ہیں، لیکن فرانس کی ایک اداکارہ نے احتجاج کا جو راستہ اپنایا اس سے سبھی حیران رہ گئے۔ فرانس کی 57 سالہ اداکارہ کورین ماسرونے حکومت کے ایک فیصلے کی مخالفت کرنے کیلئے ایوارڈ تقریب میں اسٹیج پر ہی اپنے سارے کپڑے اتار دیئے۔ اس ایوارڈ تقریب کا نام سیزر ایوارڈ ہے۔ اسے فرانس میںآسکر کے برابر سمجھا جاتا ہے۔دراصل فرانس میں کووڈ-19 وبا ء کے سبب سنیما گھر اور تھیٹر کو حکومت نے گزشتہ تین ماہ سے بند کر رکھا ہے۔ ایسے میں کئی فنکار پریشان ہیں۔ اس درمیان فرانس میں سماجی فاصلیکے ذریعہ سیزر ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی۔ اس میں ماسرو کو بیسٹ کاسٹیوم کا ایوارڈ دینے کیلئے مدعو کیا گیا تھا۔ اس کیلئے ماسرو فنکشن میں پہنچیں۔ وہ گدھے کے کاسٹیوم کی پوشاک پہن کر اسٹیج پر گئیں۔ اس کے نیچے انہوں نے خون سے سنی ہوئی ایک ڈریس پہنی تھی۔ایوارڈ تقریب کے دوران ہی انہوں نے اسٹیج پر پہنچنے کے بعد اپنے سارے کپڑے اتار دیئے۔ ان کی اس حرکت سے وہاں موجود سبھی لوگ حیران رہ گئے۔ ماسرو نے اپنے جسم پر حکومت کے لئے ایک پیغام بھی لکھا ہوا تھا۔ انہوں نے لکھا، ’کلچر نہیں تو فیوچر نہیں‘ (تہذیب نہیں تو مستقبل نہیں)۔ان کی پیٹھ پر ایک پیغام فرانس کے وزیر اعظم جین کاسٹیکس کے لئے بھی لکھا تھا۔ ماسرو کی پیٹھ پر لکھا تھا، ’ہمیں ہمارا فن لوٹا دو، جین‘۔ اسی تقریب میں پہنچے کچھ دیگر فنکاروں نے بھی حکومت سے ایسی ہی اپیل کی تھی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، فرانس میں کووڈ۔19 وبا کے سبب گزشتہ سال دسمبر سے ہی سنیما ہال بند ہیں۔