کریم نگر :کورونا کے تعلق سے عوام کو کسی بھی قسم کی امدادطبی سہولتوںکے تعلق سے کے سی آر کا غیر ذمہ دارانہ طرز عمل ہے ۔اس با ت کا الزام تلگودیشم پارٹی ریاستی صدر ایل رمنا نے کریم نگرمیں منعقد اجلاس میں خطاب کے دوران کیا اور ایل رمنا نے کہاکہ کے حکومت وبائی مرض کے انسداد میں مکمل ناکام طبی سہولتوں کی عدم فراہمی کی وجہ سے 14 منڈلوں میں کورونا کا قہر جاری ہے ۔کورونا کے روز بروز پھلتے جانے سے عوام پرندوں کی طرح مرتے جارہے ہیں۔حکومت کی خاموشی انتہائی بدبختانہ طرز علم ہے،حکومت کو چاہئے تھا کہ ضلع انتظامیہ سرکاری متعلقہ عہدے داران کو چوکس کیا جاتا ،طبی سہولتوں کا عوام کو بھروسہ دیا جانا چاہئے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جاریہ ماہ کی 14سے کے سی آر بیدار ہوجاؤ غربیوں کو سہارا دو شہروں منڈلوں صدر مقام اسمبلی حلقوں میں بھوک ہڑتال شروع کی جائے گی، اور کہا کہ کم از کم کورونا کو آروگیاسری میں لایا جانے کا مطالبہ کیا ۔اور کہا کہ تمام پرائمری دواخانوں میں ضروری آلات ،عملہ وادویات کا انتظام کرنے کا مطالبہ کیا اس موقع پر اجلاس میں کریم نگر ٹی ڈی پی صدر و دیگر قائدین موجود تھے۔