شمس آباد ۔ /12 جولائی (سیاست نیوز) شمس آباد منڈل آفس میں راجندرا نگر رکن اسمبلی پرکاش گوڑ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے شادی مبارک و لکشمی کلیانم کے چیکس تقسیم کرتے ہوئے اپنی مخاطبت میں کہا کہ شمس آباد منڈل میں شادی مبارک کے تحت 27 اور کلیانہ لکشمی کے تحت 52 چیکس تقسیم کئے گئے ۔ حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے سنجیدہ ہے ۔ عوام کو چاہئیے کہ وہ حکومت کے تمام اسکیمات سے استفادہ کریں ۔ رعیتو بندھو ‘ آسرا پنشن و دیگر اسکیمات سے عوام استفادہ کررہے ہیں ۔ شادی مبارک و لکشمی کلیانم کے ذریعہ عوام استفادہ کررہی ہیں ۔ اس کے علاوہ چیف منسٹر ریلیف فنڈس بھی عوام کو دیئے جارہے ہیں ۔ کے چندرا شیکھر راؤ کی قیادت میں تلنگانہ بہت جلد سنہرا تلنگانہ بنے گا ۔ اس موقع پر شمس آباد منڈل پریشد صدر ڈی وجیا ‘ ضلع پر یشد ممبر نیرٹی تنوی راجو ‘ محمد تاج بابا کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔