حکومت عوامی مسائل پر اسمبلی میں مباحث کیلئے تیار : پونم پربھاکر

   

کے ٹی آر اپنے والد سے قائد اپوزیشن کی ذمہ داری سنبھالے
حیدرآباد۔ 8 جولائی (سیاست نیوز) وزیر ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے کہا کہ حکومت اسمبلی میں تمام مسائل پر مباحث کے لئے تیار ہیں لیکن افسوس کہ قائد اپوزیشن کے سی آر اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پونم پربھاکر نے چیف منسٹر مباحث کا چیالنج کرنے پر کے ٹی آر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس حکومت نے عوام کی بھلائی کے لئے کئی اسکیمات کا آغاز کیا۔ عوام میں حکومت کی بڑھتی مقبولیت سے بی آر ایس قائدین بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر نت نئے انداز میں ڈرامہ بازی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل اور ان کی بھلائی پر حکومت اسمبلی میں مباحث کے لئے تیار ہیں۔ پونم پربھاکرنے کہا کہ اگر کے ٹی آر میں ہمت ہوتو وہ اپنے والد کے سی آر سے اپوزیشن لیڈر کا مکتوب حاصل کریں اور قائد اپوزیشن کی حیثیت سے حکومت کو مباحث کا چیالنج کریں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اپوزیشن کا رول نبھانے میں ناکام کے سی آر کو اس عہدہ پر برقراری کا اخلاقی حق نہیں ہے۔ 1