حکومت عوام کو تحفظ کا احساس دلانے کی پابند : راج ناتھ

   

چینائی 24 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مرکزی حکومت ملک کے عوام کو تحفظ کا احساس دلانے ہر ممکن اقدامات کریگی ۔ انہوں نے ملک کی تمام ایجنسیوں کی جانب سے 24 گھنٹے چوکسی کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ چوکسی کے ذریعہ ملک کو درپیش خطرات کو دور کیا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو سرکاری دہشت گردی و غیر سرکاری عناصر سے خطرہ درپیش ہے اس لئے چوکسی ضروری ہے ۔