حکومت عوام کی کمر توڑنے میں مصروف: سونیاگاندھی

   

نئی دہلی : کانگریس صدر سونیا گاندھی نے متنازعہ زرعی قوانین اور پٹرول،ڈیزل و پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت غریب، کسان اور متوسط طبقہ کی کمر توڑ رہی ہے۔انہوں نے متنازعہ زرعی قوانین اور کورونا بحران میں بدحال معیشت میں حکومت کی جانب پٹرول،ڈیزل اور پکوان گیس کی قیمت میں اضافہ پر مودی حکومت پر تنقید کی اور مطالبہ کیا کہ ایکسائز ڈیوٹی کی شرحیں یو پی اے حکومت کے برابر کر کے بے حال عوام کو راحت دیں اور تینوں زرعی قوانین کو بھی منسوخ کریں۔