حکومت مخالف عسکریت پسند حلب میں داخل

   

دمشق : شام میں حکومت مخالف عسکریت پسندوں نے غیرمعمولی حملہ کر کے حلب شہر تک پھر رسائی حاصل کی ہے۔مقامی عسکریت پسند اور اور اْن کے ترک اتحادی جنگجووں نے حلب شہر پر حملہ کر کے ایران اور روس کی حمایت یافتہ شامی حکومت کی افواج کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کی۔شامی آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق یہ جنگ کے دوران سب سے مہلک لڑائی ہے جس میں 255 افراد مارے گئے۔ مہلوکین میں زیادہ تر جنگجو تھے تاہم 24 شہری بھی شامل ہیں۔ ان میں زیادہ تر روسی فضائیہ کے حملوں میں مارے گئے۔ یہ لڑائی اْس دن شروع جب اسرائیل اور ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کے درمیان پڑوسی ملک لبنان میں عارضی جنگ بندی عمل میں آئی۔شام کے آبزرویٹری گروپ کے مطابق جمعے تک عسکریت پسندوں اور ان کے اتحادیوں نے شمال میں 50 سے زائد قصبوں اور دیہاتوں کا کنٹرول سرکاری افواج سے چھین لیا تھا جو حکومت کے بڑے نقصان میں سے ایک ہے۔جنگجو اسکے بعد حلب کے مغربی اضلاع میں داخل ہوئے، یہ شہر تقریباً 20 لاکھ افراد پر مشتمل ہے ۔