حکومت مدھیہ پردیش کا چائلڈ بجٹ علحدہ پیش کرنے کا اعلان

   

Ferty9 Clinic

سال 2022-23 کے سالانہ بجٹ میں کوئی ٹیکس نہیں، اپوزیشن کے ہنگامہ کے دوران وزیر خزانہ کی تقریر

بھوپال: مدھیہ پردیش قانون ساز اسمبلی میں آج سال 2022-23 کا سالانہ بجٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خزانہ جگدیش دیوڑا نے کہا کہ حکومت اس بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس لگانے والی نہیں ہے ، اس کے علاوہ ایک الگ چائلڈ بجٹ پیش کررہی ہے ۔اپوزیشن کے مسلسل ہنگامے کے درمیان تقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی اپنی بجٹ تقریر میں مسٹر دیوڑا نے کہا کہ یہ بجٹ خود کفیل مدھیہ پردیش کے عزم کا بجٹ ہے ۔وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کی قیادت میں ریاست کئی اہم اہداف حاصل کر رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔ اس کے علاوہ ٹیکس کی شرح میں اضافے کی کوئی تجویز نہیں ہے ۔ مہنگائی بھتہ کی موجودہ شرح 20 فیصد سے بڑھا کر 31 فیصد کی جا رہی ہے ۔ حکومت 18 سال سے کم عمر بچوں کے لیے علیحدہ چائلڈ بجٹ پیش کر رہی ہے ۔ یہ بجٹ اس دور کے شہریوں پر مرکوز اسکیموں کے نفاذ میں سہولت فراہم کرے گا۔بجٹ میں ریاستی حکومت لاڈلی لکشمی اسکیم کو بھی وسعت دینے جارہی ہے ۔ اس کے تحت اب طالبات کی اعلیٰ تعلیم کے لیے بھی امداد دی جائے گی۔ہر گھر کو پینے کا پانی فراہم کرنے کی مدھیہ پردیش حکومت کی کوششوں پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برہان پور کے ایک گاؤں میں جل جیون مشن کے تحت 100 فیصد گھرانوں کو پانی فراہم کیا جا رہا ہے ۔ریاست میں قبائلیوں کی بہبود کے لیے ‘‘ٹرائبل ڈیولپمنٹ کارپوریشن’ کا انتظام رکھا گیا ہے ۔ اس کے ذریعے قبائلی طبقے کے نوجوانوں کو روزگار کے نئے مواقع میسر آئیں گے ۔کسانوں کی فلاح و بہبود کو ریاستی حکومت کی اولین ترجیح بتاتے ہوئے مسٹر دیورا نے کہا کہ زرعی مصنوعات کو بازار فراہم کرنے کی حکومت کی مسلسل کوشش ہے ۔ کئی فصلوں کو جی آئی ٹیگ بھی مل رہا ہے ۔ ریاست میں دودھ کی پیداوار میں مسلسل اضافہ کیا جا رہا ہے ، ساتھ ہی گائے کے فروغ کے لیے نئی اسکیمیں بھی متعارف کرائی جا رہی ہیں۔حکومت تعلیم کے معیار کو بڑھانے کے لیے 13 ہزار اساتذہ کی تقرری کرنے جا رہی ہے ۔ ریاست کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے 11 نئے صنعتی علاقے تیار کیے جائیں گے ۔ اس کے ساتھ ہی درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے لیے مالی امداد کی نئی اسکیمیں بھی تجویز کی گئی ہیں۔ سنگرولی میں مائننگ طرز کا ایک انجینئرنگ کالج کی تجویز ہے ۔اب مدھیہ پردیش کے سرکاری کالجوں میں ورچوئل لرننگ شروع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ جلد ہی ریاست میں 22 میڈیکل کالج خدمات انجام دیں گے ۔ اس کے تحت کالجوں میں سیٹیں بھی بڑھائی جائیں گی۔