حکومت مریضوں کی ذات کی تفصیلات نہیں رکھتی

   

نئی دہلی: حکومت نے آج لوک سبھا میں واضح کیا کہ وہ مختلف صحت اسکیموں کے تحت مریضوں کو علاج کی سہولیات فراہم کرتی ہے اور اس کے پاس ان کی ذاتوں کی تفصیلات نہیں ہوتیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کے جواب میں کہا کہ حکومت کے پاس آیوشمان بھارت اور دیگر اسکیموں کے تحت تمام مستفیدین کا ڈیٹا موجود ہے ۔صحت اور خاندانی بہبود کے وزیر جے پی نڈا نے کہا کہ آیوشمان بھارت جن آروگیہ یوجنا کے تحت افراد کی شناخت نہیں کی جاتی ہے ۔ حکومت یہ تفصیلات نہیں رکھتی ہے کہ کوئی شخص کس ذات اور طبقے سے تعلق رکھتا ہے ، اس کے پاس صرف اس اسکیم کے تحت صحت سے متعلق فوائد حاصل کرنے والوں کی تفصیلات ہوتی ہیں۔خواتین میں سروائیکل کینسر کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایک لاکھ 700 آروگیہ مندر قائم کیے ہیں جہاں مریضوں کی ابتدائی جانچ کی جاتی ہے ۔