دسمبر یا جنوری میں نوٹیفکیشن متوقع ، جون اور جولائی تک ٹیچرس کے تقررات کا عمل مکمل ہوگا
حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ریاستی حکومت ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کے لیے مزید ایک ڈی ایس سی کا اعلان کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات اضلاع سے طلب کی جارہی ہیں ۔ واضح رہے کہ حکومت نے پہلے ہی 11,062 جائیدادوں پر تقررات کے لیے ڈی ایس سی امتحان کا انعقاد کیا ہے اور پریلمنری کلید بھی جاری کردیا ہے ۔ امید کی جارہی ہے کہ ستمبر کے پہلے ہفتہ میں نتائج جاری کردئیے جائیں گے ۔ اس کے بعد اکٹوبر کے اواخر میں اضلاع واری سطح پر تقررات کے عمل کو مکمل کیا جائے گا ۔ اس کے علاوہ حکومت ایک اور ڈی ایس سی جاری کرنے کی تیاریاں کررہی ہیں ۔ جنوری یا دسمبر میں نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے جون یا جولائی تک تقررات کا عمل مکمل کرنے کی حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔ اس کے بعد ٹیٹ کے انعقاد کا بھی امکان ہے ۔ نئے ڈی ایس سی کے انعقاد کے لیے عہدیداروں سے اضلاع کی سطح پر ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی جارہی ہیں۔ حال ہی میں جو ڈی ایس سی کا انعقاد کیا گیا ہے ۔ ٹیچرس کے تقررات کے بعد ٹیچرس کی کتنی جائیدادیں مخلوعہ رہیں گی اس لحاظ سے نئے ٹیچرس کا تقرر کرنے اسکولس کی تعداد کتنی ہے ان اسکولس میں ٹیچرس کی مخلوعہ جائیدادوں کی تعداد کیا ہے اس کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ ریاست کے کئی سرکاری اسکولس میں طلبہ کی تعداد گھٹ رہی ہے ۔ کئی اسکولس میں ٹیچرس کم طلبہ زیادہ اور ٹیچرس زیادہ طلبہ کم ہیں ۔ ان اسکولس میں ٹیچرس کو ریسلائزیشن کرنے کے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔ اس کا عمل مکمل ہوتے ہی کتنے ٹیچرس کی ضرورت ہے اس کا پتہ چل جائے گا ۔ جس کے بعد سرکاری اسکولس میں طلبہ کی تعداد اور مخلوعہ ٹیچرس کی جائیدادوں پر غور کرنے کے بعد باقی جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوٹیفیکیشن جاری کرنے قطعی فیصلہ کیا جائے گا ۔۔ 2