حکومت معاشی استحکام کے وعدے کی پابند: نرملا سیتا رامن

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر دفاع نرملا سیتا رامن نے بتایا کہ حکومت عوامی مصارف پر کسی قسم کا سمجھوتہ کئے بغیر مالیاتی استحکام کے راستے پر چلنے کی پابند ہے۔ مرکزی بجٹ برائے مالی سال 2019-20 کے پارلیمان میں عام بحث مباحث کا جواب دیتے ہوئے نرملا سیتارامن نے کہا کہ مرکزی حکومت نے مالی سال 2019-20 کے لیے مالیاتی خسارے کا 3.3 فیصد نشانہ مقرر کیا ہے۔

بڑودہ ایرپورٹ کارگو میں ایرگنس اور کارتوس دستیاب
وڈودرا ۔ 10 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) دو ایرگن اور کچھ چھروں کے پاکٹس دہلی کو جانے والے طیارہ کی پرواز سے قبل تلاشی کے دوران بڑودہ ایرپورٹ کارگو پر برآمد ہوئے۔ وڈودرا ایرپورٹ (گجرات) کے ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی۔ ابتداء میں دھماکو خیز اشیاء کا پتہ چلانے والی مشین نے ہوائی سامان سفر (کارگو) پر آر ڈی ایکس کا شبہ کیا تھا۔ یہ بات انٹرنیشنل ایرپورٹ کے ڈائرکٹر چرن سنگھ نے بتائی۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ جس کسی نے بھی یہ مال تفویض (کارگو) روانہ کیا تھا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔