نئی دہلی: یوم آئین پر منعقدہ سرکاری پروگرام میں حصہ نہیں لینے پر کانگریس نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت مسلسل آئینی اداروں پر نقصان پہنچا رہی ہے آئین میں دیئے گئے قواعد کی خلاف ورزی کرکے آئینی نظام کو تباہ کیا جارہا ہے اس لئے کانگریس اور دیگر کئی اپوزیشن جماعتوں نے اس پروگرام میں حصہ نہیں لیا کانگریس کے لیڈر آنند شرما نے جمعہ کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کہا کہ سرکاری پروگراموں میں اپوزیشن کو اہمیت نہیں ملتی اور انہیں نظرانداز کیا جاتا ہے۔ پارلیمنٹ اجلاس کے کچھ دن پہلے آرڈی ننس لاکر قانون بنایا جارہا ہے جبکہ ایسا نہیں ہونا چاہئے لیکن یہ حکومت مسلسل پارلیمانی روایات کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پارلیمانی نظام کو اہمیت نہیں دی جارہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی رضامندی کے بغیر حکومت قانون بنا رہی ہے…