نئی دہلی، 10 جون (سیاست ڈاٹ کام) مہاجر مزدوروں کے بارے میں عدالتی ہدایات کا خیرمقدم کرتے ہوئے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی )کی صدر مایاوتی نے چہارشنبہ کے روز کہا کہ حکومتوں کو اس سلسلے میں سنجیدہ اور فوری اقدام کرنے چاہئے ۔آجکل ٹوئٹ پر سرگرم رہنے والی مایاوتی نے کہا کہ مہاجر مزدوروں کو ان کی رہائش گاہوں کے قریب کام دیاجائے اور مزدوروں کیخلاف درج معاملوں کو واپس لیا جانا چاہئے ۔انہوں نے کہا‘‘کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے سبب بے روزگار اور بے سہارا ہوکر جیسے تیسے ہزاروں کلو میٹر دور گھر واپسی کرتے وقت لاک ڈاؤن ضابطوں کا حرفاً حرفاً عمل نہ کرنے والے مظلوم مہاجر مزدوروں کے خلاف جو ایف آئی آر درک کئے گئے ہیں انہیں واپس لینے کے عدالت عظمیٰ کے فیصلے درست ،موزوں اور قابل ستائش ہیں ‘‘۔