حکومت مہاجر مزدوروں کا مذاق اڑا رہی ہے :کانگریس

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے کہا ہے کہ حکومت نے مہاجر مزدوروں کو گھر واپس لوٹنے کا جو حکم جاری کیا ہے وہ اندھیرے میں تیر چلانے جیسا ہے ،جس میں حکومت کو نہیں معلوم کہ کتنے لوگ اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے ہیں۔ اور ان کی واپسی کے لئے کتنی گاڑیاں درکار ہوں گی۔کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے جمعہ کے روز یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ لاک ڈاؤن کے تقریباً 40 دن بعد حکومت نے مہاجر مزدوروں کو گھرواپس لانے کا فیصلہ کیا لیکن وہ بھی آدھا ادھورا اور اس میں مزدوروں کے گھر واپس آنے کا کوئی پختہ انتظام نہیں ہے ۔