حکومت مہاراشٹرا کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں مسترد

   

نئی دہلی 30 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مہاراشٹرا میں شیوسینا ۔ این سی پی اور کانگریس کے مابین مابعد انتخابات اتحاد کے خلاف درخواست کو مسترد کردیا ہے ۔ عدالت نے کہا کہ وہ سیاسی جماعتوںسے امید کرتی ہے کہ اپنے وعدوں کی تکمیل کرینگی۔ تاہم اگر وہ ایسا نہیںکرتی ہیں تو عدالت بھی کچھ نہیںکرسکتی ۔ یہ درخواست اکھل بھارت ہندو مہاسبھا کے ترجمان پرمود پنڈت جوشی نے دائر کی تھی ۔