حکومت نے بروقت فیصلہ نہیں لیا،یوکرائن میں طلباسخت پریشان،ورون گاندھی کااپنی ہی حکومت پرحملہ

,

   

بی جے پی یوکرائن پرکریڈیٹ لے سکتی ہے لیکن خود بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان ورون گاندھی نے پیر کو ایک بار پھر اپنی ہی حکومت پر شدیدحملہ کیاہے۔ انہوں نے روس یوکرین بحران کے درمیان سرحد پر پھنسے ہوئے ہندوستانی طلباء کے لیے ہندوستانی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ورون گاندھی نے لکھاہے کہ صحیح وقت پر درست فیصلے نہ کرنے کی وجہ سے، 15 ہزار سے زیادہ طلباء اب بھی زبردست افراتفری کے درمیان میدان جنگ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ ٹھوس اسٹریٹجک اور سفارتی کارروائی کرکے ان کی محفوظ واپسی کوئی احسان نہیں ہے لیکن ہماری ذمہ داری ہے ۔ہر آفت میں موقع نہیں ڈھونڈنا چاہیے۔ کیف میں پھنسے ہوئے ایک ہندوستانی طالب علم کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ہندوستانی سفارت خانے پر ان کی مدد کے لیے نہ آنے کا الزام لگاتے ہوئے، ورون گاندھی نے مودی حکومت کو یاد دلایاہے کہ بحران کے وقت ہندوستانی شہریوں کی مدد کرنا ان کا فرض ہے۔یوکرین کے دارالحکومت کیف میں اپنے جیسے دیگر افراد کے ساتھ پھنسے ایک ہندوستانی طالب علم نے ہندوستانی سفارت خانے پر اس کا فون نہیں اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔ بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی کی جانب سے ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں لڑکی کا دعویٰ ہے کہ جہاں دیگر ممالک نے اپنے شہریوں کو یوکرین سے نکال دیا ہے، ہندوستانی حکومت ان کے لیے کچھ نہیں کر رہی ہے۔۔۔