حکومت نے جلیان والا باغ شہیدوں کی توہین کی

,

   

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت نے جلیان والا باغ میں جو طرز عمل اختیار کیا، وہ شہداء کی توہین ہے اور اسے برداشت نہیں کیا جا سکتا۔منگل کے روز ایک ٹویٹ میں راہول نے کہا کہ جلیان والا باغ کے شہداء کی ایسی توہین وہی کر سکتا ہے جو شہادت کا مطلب نہیں جانتا۔ میں ایک شہید کا بیٹا ہوں۔ میں کسی قیمت پر شہیدوں کی توہین برداشت نہیں کروں گا۔ ہم اس بربریت کے خلاف ہیں۔اس کے ساتھ انہوں نے ایک خبر پوسٹ کی جس میں کہا گیا ہے کہ جلیانوالہ باغ کی توہین:سوشل میڈیا پر جلیانوالہ باغ کو جدید بنانے کے سلسلے میں لوگوں کا غصہ بھڑکا۔وزیراعظم نریندر مودی نے 28 اگسٹ کو اِس یادگار کی جدید کاری پر مبنی ایک ویڈیو ٹوئٹ کیا تھا جس میں نیا ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو دکھایا گیا۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ شہیدوں کی توہین ہے۔