حیدرآباد۔ 29 جولائی (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے حیدرآباد ڈیزاسٹر رسپانس اینڈ ایسٹ پروٹیکشن ایجنسی (حیڈرا) کے لئے مالیاتی سال 2025-26 کے تحت 25 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ بلدی نظم و نسق اور شہری ترقی محکمہ کے تحت حیڈرا کو مالی تعاون کے طور پر یہ رقم جاری کی گئی۔ اس سلسلہ میں جی او آر ٹی 368 جاری کیا گیا۔ کمشنر حیڈرا کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو قبول کرتے ہوئے حکومت نے یہ رقم جاری کی ہے۔ یہ رقم حیدرآباد اور اس کے اطراف شہری سرکاری اثاثہ جات کے تحفظ اور ایمرجنسی خدمات کے لئے استعمال کی جائے گی۔ واضح رہے کہ حیڈرا کی جانب سے حیدرآباد اور اس کے اطراف ذخائر آب پر ناجائز قبضوں کی برخواستگی اور سرکاری اراضیات کے تحفظ کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ 1