حکومت نے زرعی قوانین پر سپریم کورٹ اور عوام کو گمراہ کیا : سنگھوی

   

نئی دہلی : کانگریس کے سینئر قائد منو ابھیشیک سنگھوی نے کہا کہ مرکزی حکومت نے تینوں زرعی قوانین پر متعلقہ افراد سے مشاورت کے بغیر سپریم کورٹ اور ملک کے عوام کو گمراہ کیا ہے۔ حکومت کا یہ عمل توہین عدالت کے مترادف ہے کیونکہ قانون حق معلومات کے تحت کئے گئے ایک سوال پر یہ واضح کیا گیا تھا کہ زرعی قوانین کی قانون سازی سے قبل کوئی مشاورت نہیں کی گئی تھی۔ یہاں یہ تذکرہ ضروری ہے کہ مودی حکومت کے منظورہ تینوں زرعی قوانین کے خلاف کسان مسلسل احتجاج کررہے ہیں اور حکومت سے قوانین منسوخ کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں۔