نئی دہلی، 24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے حکومت نے ماسک، سینی ٹائزر اور متعلقہ اشیاء کی پیداوار بڑھانے کو کہا ہے ۔مرکزی کامرس اینڈ انڈسٹری کی وزارت کے ذرائع نے بتایا کہ فی الحال ملک میں یومیہ ڈیڑھ کروڑ ماسک بنانے کے صلاحیت ہے ۔اسے مزید بڑھانے کی کوششکی جا رہی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متعلقہ کارخانوں کو خام مال دستیاب کرایا جا رہا ہے ۔اس کے علاوہ مارکیٹ میں سینی ٹائزر کی دستیابی بڑھانے کے اقدامات کئے گئے ہیں۔حکومت نے مارکیٹ میں ماسک اور سینی ٹائزر کی دستیابی بڑھانے کے لئے اس کی برآمدات پر پابندی لگا دی ہے ۔ماسک اور سینی ٹائزر کی ذخیرہ اندوزی اورمنافع خوری روکنے کے لیے سخت کارروائی کی جا رہی ہے ۔حکومت نے ماسک کی زیادہ سے زیادہ قیمت 8 روپے اور 10 روپے طے کی ہے ۔اسی طرح 200 گرام سینی ٹائر کی زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت 100 روپے مقرر کر دی ہے ۔