حکومت نے مانسون اجلاس کو قصداً پٹری سے اتار اپوزیشن کا مشترکہ بیان

   

نئی دہلی :پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں مانسون اجلاس کی کارروائی اپنے مقررہ وقت سے دو دن قبل ہی غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اس کے لیے مرکزی حکومت نے جہاں اپوزیشن پارٹیوں کے ہنگامے کو ذمہ دار ٹھہرایا ہے، وہیں اپوزیشن پارٹیوں نے مشترکہ طور پر ایک بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس کو قصداً پٹری سے اتار دیا۔