نئی دہلی:حکومت نے منگل سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس سے قبل تمام جماعتوں کا اجلاس بلایا ہے۔ پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی کی طرف سے بلائی گئی یہ آل پارٹی میٹنگ پارلیمنٹ ہاؤس کی لائبریری بلڈنگ میں ہوگی۔ اس میٹنگ کے ذریعے حکومت بجٹ سیشن کو آسانی سے چلانے کی کوشش کرے گی۔ حکومت اتفاق رائے سے ایوان چلانے کی کوشش کرے گی، اپوزیشن حکومت پر حملے کا کوئی موقع نہیں چھوڑے گی، اپوزیشن رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بجٹ دیکھ کر ہی اس پر بات کریں گے۔