حیدراباد۔ 29 ڈسمبر (سیاست نیوز) ریاستی حکومت نے مزید 2000 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا ہے۔ ریزور بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے ای ۔ ہراج میں سیکوریٹی بانڈس فروخت کرتے ہوئے یہ قرض حاصل کیا ہے جس سے ماہ ڈسمبر میں حکومت نے 7500 کروڑ روپے کا قرض حاصل کیا ہے۔ 7 ڈسمبر کو 1500 کروڑ 17 ڈسمبر کو 2000 کروڑ 21 ڈسمبر کو 2000 کروڑ اور منگل کو پھر 2000 کروڑ کا قرض حاصل کیا۔ حکومت نے جاریہ مالیاتی سال 45,509,60 کروڑ روپے بطور قرض حاصل کرنے کا نشانہ مختص کیا ہے۔ ن