حکومت ٹیچروں کیلئے 200پوائنٹ روسٹر پر آرڈنینس لائے گی

   

نئی دہلی،7مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے سینٹرل اسکولوں اور کالجوں میں ٹیچروں کے ریزرویشن کے لئے 200پوائنٹ کے روسٹر سسٹم کو نافذ کرنے کی خاطر آخر کار آرڈنینس لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس فیصلے سے پسماندہ طبقے اور دلت اور قبائلی ٹیچروں کی تقرری میں ریزرویشن یقینی بنایا جاسکے گا۔اس کے علاوہ حکومت نے 50نئے سینٹرل اسکول کھولنے کا بھی فیصلہ کیاہے ۔وزیراعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی جمعرات کو ہوئی میٹنگ میں روسٹر سسٹم نافذ کرنے کیلئے آرڈنینس لانے اور 50نئے سینٹرل اسکول کھولنے کی تجویزوں کو منظور کیاگیا۔