حکومت ٹی بی کے خاتمہ کیلئے پرعزم ہے : مودی

   

نئی دہلی۔ 13 مئی (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو کہا کہ حکومت ٹی بی سے پاک ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے ۔ مودی نے یہاں ’ٹی بی فری انڈیا‘مہم پر ایک میٹنگ کی صدارت کی اور کہا کہ یہ مہم عوامی شرکت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام پارٹیاں اس مہم سے منسلک ہو چکی ہیں۔ اس میٹنگ میں مرکزی وزیر صحت و خاندانی فلاح و بہبود جگت پرکاش نڈا، وزیر مملکت انوپریہ پٹیل، وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری II، ہیلتھ سکریٹری پنیا سلیلا شریواستو اور دیگر سینئر افسران موجود تھے ۔ مودی نے کہاکہ سرگرم عوامی شرکت سے چلنے والی اس تحریک نے پچھلے کچھ سالوں میں خاصی رفتار حاصل کی ہے ۔ ہماری حکومت ٹی بی سے پاک ہندوستان کے خواب کو پورا کرنے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔