حکومت پالیسیوں اور طریقہ کار کا جائزہ لے :مایاوتی

   

نئی دہلی،30 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) بہوجن سماج پارٹی کی صدر مایاوتی نے نریندر مودی حکومت کی دوسری مدت کے ایک سال مکمل ہونے پر ہفتہ کو کہا کہ مرکزی حکومت کو اپنے طریقہ کار اور پالیسیوں پر انتہائی غوروفکرکرتے ہوئے کام کاج کا جائزہ لینا چاہئے ۔ مایاوتی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ مرکزی حکومت کا پہلا سال تنازعات سے بھرا رہا ہے ۔ حکومت کو مفاد عامہ اور ملک کے مفاد میں اس پر غور کرنا چاہئے ۔انہوں نے کہا‘‘ایسے میں مرکزی حکومت کو اپنی پالیسیوں اور طریقہ کار کے بارے میں کھلے دل سے ضرور جائزہ لینا چاہئے اور جہاں پر ان کی کمیاں رہی ہیں، ان پر پردہ ڈالنے کی بجائے ، انہیں دور کرنا چاہیئے ۔ بی ایس پی کا ان کو ملک اور عوامی مفاد میں یہی مشورہ ہے ’’۔بی ایس پی لیڈر نے کہا کہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر آج کئی دعوے کئے گئے ہیں لیکن وہ زمینی حقیقت اور عوام کی سوچ سمجھ سے دور نہ ہوں تو بہتر ہے ۔