حکومت پاکستان کا تنظیم انصارالاسلام پر امتناع

   

اسلام آباد ۔25 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان میں آئندہ ہفتہ اپوزیشن کا حکومت کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ ہونے والا ہے اور اسی کو پیش نظر رکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے ایک ایسی غیرمعروف تنظیم جو فضل الرحمن کی قیادت والی جے یو آئی۔ ایف سے ملحقہ ہے، پر پابندی عائد کردی ہے تاکہ احتجاجی مظاہرے کو کمزور کیا جاسکے۔ وزارت داخلہ نے جمعرات کے روز یہ کہتے ہوئے انصارالاسلام نامی تنظیم پر پابندی عائد کرنے کا اعلامیہ جاری کیا کہ یہ تنظیم ایک فوجی تنظیم کی طرح کارکردگی دکھانے کی اہل ہے۔ یاد رہیکہ 31 اکٹوبر کو اسلام آباد میں آزادی مارچ کا انعقاد کیا جائے گا جس کی قیادت فضل الرحمن کریں گے جس کی کلیدی اپوزیشن جماعتوں بشمول پی ایم ایل (این) اور پی پی پی نے بھی تائید کی ہے۔