حیدرآباد 5 ستمبر ( این ایس ایس ) بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نظام آباد ڈی اروند نے آج ادعا کیا کہ مرکزی حکومت نے تلنگانہ کو کھاد کے وافر ذخائر فراہم کئے ہیں۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اروند نے الزام سے عائد کیا کہ کھاد کی قلت ریاست میں پیدا کردی گئی ہے کیونکہ ٹی آر ایس حکومت نے اس سلسلہ میں مناسب منصوبہ بندی نہیں کی ہے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت بروقت کسانوں کو کھاد فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔