نئی دہلی: لوک سبھا میں منی پور کے مسئلہ پر اپوزیشن پارٹیوں کی طرف سے پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے اپوزیشن کو نشانہ بنایا۔ امیت شاہ نے کہا کہ یہ تحریک عدم اعتماد ملک میں اپوزیشن کا اصل کردار دکھائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یو پی اے کا کردار اپنی حکومت بچانے کے لیے بدعنوانی کرنا ہے۔ شاہ نے کہا کہ مودی حکومت نے خاندان پرستی اور خوشامد کو ہٹا کر ترقی کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم 24 گھنٹے میں 17 گھنٹے کام کرتے ہیں۔ ہم دو تہائی اکثریت کے ساتھ لگاتار دو بار جیت چکے ہیں۔
