جگتیال ۔ 5 فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عددی طاقت کے زور پر اسمبلی اجلاس کی آواز دبادے رہے ہیں، عوام تمہاری آواز دبانے کے لئے تیار ہیں، 24 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کا گورنر کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے۔ ان خیالات کا اظہار رکن قانون ساز کونسل ٹی جیون ریڈی نے آج اندرا بھون جگتیال میں منعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہے۔ اس موقع پر انکے ہمراہ رکن پی سی سی گری ناگا بھوشنم ضلعی صدر مہیلا کانگریس وجیہ لکشمی دیویندر ریڈی بنڈہ شنکر مکثر علی نہال نندیا اور دیگر موجودتھے ۔ انہوں نے الیکٹریسٹی بل سے اے سی ڈی چارجیس کی برخواستگی پر سی یم ڈی کا شکریہ ادا کیا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون ساز کونسل میں عوامی مسایل کو حکومت تک پہنچانے کی کوشش کو حکومت عددی طاقت کے بل پر ہماری آواز کو دبا دے رہے ہیں ۔ عوام تمہاری آواز بھی دبانے تیار ہیں ۔ شمالی تلنگانہ برقی سربراہی کمپنی صرف 2,870 کروڈ روپے نقصان میں ہے جنوبی تلنگانہ الیکٹریسٹی سپلائی کمپنی 7,400 کروڈ روپے نقصان میں ہے۔ فروری ماہ سے الیکٹریسٹی بل سے اے سی ڈی چارجیس برخواست کرنے کا جیون ریڈی نے میڈیا کو بتایا۔ حقایق کو مد نظر رکھ کر سونچ کر الیکٹریسٹی کمنی سی یم ڈی پربھاکر نیاے سی ڈی چارجیس کو برخواست کرنے پر اظہار تشکر کیا ۔ جگتیال میں برقی سربراہی کے اوقات کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ۔ اے سی ڈی چارجیس کو برخواست کرنے کے لئے کانگریس پارٹی کی جانب کسانوں کا دھرنا دینے پر یس ای 13 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کا وعدہ کرکے اتوار کی صبح 11.15 منٹ تک برقی سربراہ نہیں کیے۔ ای سی ڈی ان کے اختیارات میں نہیں ہے بتانے کی بات کہی۔ زراعت کو 8 گھنٹے رات کو 5 گھنٹے جملہ 13 گھنٹے برقی سربراہ کرنے کا مطالبہ کیا۔