کریم نگر میں ٹی پی سی سی ترجمان کومٹ ریڈی نریندر ریڈی کی پریس کانفرنس
کریم نگر ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : آج دھان اور مکئی اور دیگر فصل کپاس وغیرہ پوری طرح تیار تھی ہاتھ ہونے کو تھی ، پورے متحدہ ضلع میں زبردست بارش کی وجہ سے پکی ہوئی تیار فصلیں تباہ ہوچکی ہیں ۔ ان انتہائی پریشان کن حالات میں سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں ۔ ایک طرف حکومت ایک لاکھ روپئے قرض معافی کا اعلان کر کے مکر چکی ہے اور کسانوں کو مشورہ دیا کہ پہلے بینک میں قرض کی رقم جمع کردی جائے بعد میں ری ایمبرسمنٹ دیا جائے گا ۔ اب جب کہ فصل پر لگائی گئی خرچ کردہ لاگت بھی ملنے کی امید نہیں ہے ۔ تو پھر بینک کا قرض کس طرح ادا کریں گے ۔ حکومت کو چاہئے کہ پہلے فصلوں کی ہوئی تباہی کا سروے کرتے ہوئے نقصانات کا معاوضہ ادا کریں ۔ کانگریس پارٹی ریاستی ترجمان کومٹ ریڈی نریندر ریڈی نے کہا وہ آر اینڈ بی گیسٹ ہاوز میں پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے اعلانات تیقنات اور وعدوں سے بہلایا جارہا ہے ۔ عملی اقدامات صفر ہے۔ کریم نگر میں اسمارٹ سٹی کے ترقیاتی کاموں کے نام پر کروڑوں روپئے کے اجرائی کی بات کی جارہی ہے ۔ لیکن کوئی کام نہیں ہے ۔ صرف شور شرابہ تشہیر ہے ۔ سڑکیں تباہ ہوچکی ہیں ۔ پچھلے ایک ہفتہ سے وقفہ وقفہ سے ہوئی بارش کی وجہ سے نشیبی علاقوں میں قیام پذیر عوام پریشان حالات سے دوچار ہے ۔ گھروں سے باہر جاسکتے ہیں اور نہ گھروں میں رہا جاسکتا ہے ۔ بتکماں تہوار ہے دسہرہ ہے ۔ فوری راحت کاری کے لیے مناسب فنڈز کی منظوری دیتے ہوئے جنگی خطوط پر کام کروائے جانے کا مطالبہ کیا ۔ ترقیاتی کاموں میں ہورہی بدعنوانی ، ضلع گرانائیٹ کے نام حکومت کروڑوں روپئے ادا کئے جانے والے ٹیکس کی چوری کی تحقیقات کے لیے بی جے پی ، ایم پی نے مطالبہ کیا ۔ اس پر کوئی توجہ نہیں اس کا مطلب ہے کہ ٹی آر ایس ، بی جے پی کی ملی بھگت ہے ۔ کے سی آر نے کسانوں کو فصل لاگت وظیفہ اسی طرح بیروزگاروں کو وظیفہ کی بات کی لیکن عمل آوری نہیں ہوئی ۔ اس پریس کانفرنس میں محمد تاج الدین ، عبدالصمد نواب عبدالرحمن، انجنی کمار ، مائیکل ، رحمت حسین وغیرہ شریک تھے ۔۔