نئی دہلی ،یکم فروری (سیاست ڈاٹ کام)کانگریس کے سینئر لیڈر گوروگوگوئی نے کہاہے کہ سی اے اے اور این آرسی کے خلاف یہاں شاہین باغ کے مظاہرین کے شکوک وشبہات دورکرنے سے پہلے حکومت کو اپنے دل سے نفرت اور تشدد کوترک کرنا چاہئے ۔ گوگوئی نے آج پارلیمنٹ کے احاطہ میں شاہین باغ کے مظاہرین کے ساتھ بات چیت کو اچھا قدم بتاتے ہوئے حکومت پر طنز میں کہاکہ ایک طرف حکومت لوگوں کو گولی مارنے کی زبان استعمال کررہی ہے تو دوسری طرف بات چیت ، یہ کیسے ممکن ہوپائے گا۔
