حکومت چینی دراندازی پر بحث کیوں نہیں کراتی:کھرگے

,

   

نئی دہلی: صدر کانگریس ملکارجن کھرگے نے آج حیرت کا اظہار کیا کہ چین ملک میں گھس آیا ہے اور سرحد کے ساتھ اسٹریٹجک اہمیت کے حامل علاقوں میں تعمیراتی کام کر رہا ہے ، لیکن حکومت اس کے بارے میں بحث کرانے کو تیار نہیں ہے ۔ چین جس طرح اپنی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے وہ ملک کی سلامتی کیلئے تشویشناک ہے۔
اور حکومت کو اس پر ملک کے ساتھ بات چیت کرنی چاہیے ۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ چین کی جمفیری رج تک بنیادی ڈھانچے کی تعمیر ہندوستان کے اسٹریٹجک ’سلیگوڑی کوریڈور‘کو خطرے میں ڈال رہی ہے ۔ جو شمال مشرقی ریاستوں کے لیے گیٹ وے ہے ۔ یہ ہماری قومی سلامتی کے لیے انتہائی تشویشناک ہے ۔ نریندر مودی جی، ملک میں چین پر بحث کب ہوگی۔