حکومت چین کی جانب سے ایپ کا آغاز، 100 ملین فونس تک رسائی

   

بیجنگ ۔ /13 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی امدادی جائزہ میں پتہ چلایا گیا ہے کہ صدر چین ژی جن پنگ کی زیرقیادت چین کی کمیونسٹ پارٹی نے اپنے ایپ کے ذریعہ تقریباً 100 ملین سیل فونس کے ڈاٹا تک رسائی حاصل کرلی ہے ۔ امریکہ کے جائزہ نامی گروپ گریٹ نیشن نے اس بات کا پتہ چلایا ہے کہ چین کی حکمراں پارٹی 100 ملین فونس تک رسائی حاصل کررہی ہے اور حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ان فونس سے پیامات ، تصاویر اور دیگر معلومات حاصل کرلیں ۔