نئی دہلی : مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل میڈیا کو کنٹرول کرنے نوٹیفکیشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اب اس میڈیا پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے ۔پارٹی پولٹ بیورو نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تمام ڈیجیٹل اور آن لائن میڈیا اور دیگر ذرائع کو وزارت اطلاعات و نشریات کے تحت لانے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ، اس سے اس کی یہ نیت ظاہر ہوتی ہے کہ وہ کس طرح تمام ذرائع ابلاغ کو کنٹرول کرنا چاہتی ہے ۔ کیونکہ اس نے پہلے ہی پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو قبضے میں لے رکھا ہے ۔پارٹی نے کہا کہ جب اس میڈیا کی نگرانی کیلئے الیکٹرانک و انفارمیشن ٹکنالوجی آئی ٹی قانون اور دیگر قانونی دفعات موجودتھیں، تو پھر حکومت اس پر نئے طریقے سے کنٹرول کرنے الگ سے نوٹیفکیشن کیوں جاری کررہی ہے ۔
