حکومت کا تشہیری بِل برقی ذرائع ابلاغ پر 2374 کروڑ اور بیرونی تشہیر پر 670 کروڑ روپئے

   

نئی دہلی 14 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے 2374 کروڑ روپئے برقی ذرائع ابلاغ پر 670 کروڑ روپئے بیرونی تشہیر پر خرچ کئے ہیں۔ وزارت اطلاعات و نشریات میں قانون حق معلومات کے تحت ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اِس کا انکشاف کیا۔ جملہ رقم 2017-18 ء کے لئے 474.76 کروڑ روپئے اپریل تا ڈسمبر 2018 ء خرچ کی گئی۔ یہ خرچ آل انڈیا ریڈیو، ڈی ڈی نیشنل، انٹرنیٹ، تیاری، ریڈیو، ایس ایم ایس، تھیٹر اور ٹی وی پر خرچ کیا گیا اور اِسے مختلف زمروں میں شامل کیا گیا۔ یہ خرچ مختلف قسم کے اشتہارات پر جو مختلف اسکیموں کے تھے، بیورو کی ایماء پر کیا گیا تھا۔