نئی دہلی، 30 اکتوبر(یو این آئی) صارفین کے امور کے محکمے ، صارفین کے امور ، خوراک اور عوامی تقسیم کی وزارت نے لیگل میٹرولوجی (گورنمنٹ اپرووڈ ٹیسٹ سینٹر) رولز ، 2013 میں اہم ترامیم کو نوٹیفائی کیا ہے ۔ یہ ترامیم وزن اور پیمائش کیلئے ہندوستان کے تصدیق کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے ، تجارت میں شفافیت ، درستگی اور انصاف پسندی کو یقینی بنانے میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہیں۔ نظر ثانی شدہ قواعد کا مقصد صارفین کے تحفظ کو مضبوط کرنا ، کاروبار کرنے میں آسانی کو فروغ دینا اور ہندوستان کے تصدیق کے نظام کو بین الاقوامی سطح کے بہترین طریقوں سے ہم آہنگ کرنا ہے ۔ ترمیم شدہ ضابطے وزن اور پیمائش کے آلات کے 18 زمروںکا احاطہ کرنے کیلئے حکومت کے منظور شدہ ٹیسٹ مراکز کے دائرہ کار کو نمایاں طور پر وسیع کرتے ہیں ۔
