حکومت کا ’پردھان منتر ی فصل انشورنس اسکیم‘ کسانوں کیلئے رضاکارانہ بنانے کا فیصلہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی۔25جون (سیاست ڈاٹ کام) حکومت ‘پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا’ کو تمام کسانوں کے لئے رضاکارانہ یا متبادل بنانے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے ۔زراعت کے وزیر مملکت پرشوتم روپالہ نے منگل کو لوک سبھا میں ایک اضافی سوال کے جواب میں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ وزارت زراعت نے کل ہی تمام ریاستی حکومتوں کے چیف سکریٹریوں کو خط لکھ کر اس بارے میں اپنی رائے دینے کی درخواست کی ہے ۔ روپالہ نے کہا کہ ریاستی حکومتوں، مختلف کسان تنظیموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے اس سلسلے میں طویل عرصہ سے مانگ کی جا رہی تھی، جس کے پیش نظر ان سے رائے شماري کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ فصل انشورنس کی اسکیموں میں ترمیم یا بہتری ایک مسلسل عمل ہے اور مختلف اسٹیک ہولڈرز سے صلاح مشورے کے بعد وقت فوقتاً تجاویز مانگے جاتے اور فیصلہ کئے جاتے ہیں۔قابل غور ہے کہ یہ اسکیم نوٹیفائڈ علاقوں میں نوٹیفائڈ فصلوں کے لئے قرض لینے والے کسانوں کے لئے لازمی کیا گیا ہے ، جبکہ قرض نہ لینے والے کسانوں کے لئے اسے رضاکارانہ بنایا گیا ہے ۔ اب اسے تمام کسانوں کے لئے رضاکارانہ بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔