نئی دہلی: حکومت نے جمعرات کو ایوان بالا راجیہ سبھا کے چیئرمین سے مانسون سیشن کے دوران پارلیمانی وقار اور اقدار کو شرمسار کرنے پر اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔آٹھ حکومتی وزراء نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ اپوزیشن ارکان کارروائی کے خوف سے مارشلز سے جھگڑوں اور ہاتھا پائی کے جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔