نئی دہلی : مرکزی حکومت آئندہ سال 15 اگسٹ سے منتخبہ مقامات اور سرکلس میں
5G
خدمات کے آغاز کی کوشش کررہی ہے۔ ذرائع کے مطابق
5G
اسپکٹرم کا ہراج آئندہ سال اپریل ۔ مئی میں ہوسکتا ہے۔ اسپکٹرم کی قیمتوں سے متعلق ٹیلی کام ریگولیٹری اتھاریٹی آف انڈیا کی جانب سے فروری ۔ مارچ میں سفارشات پیش کرنے کی توقع ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر مواصلات اشونی ویشنو نے محکمہ ٹیلی کمیونکیشن کے عہدیداروں کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کیا جس میں 15 اگسٹ سے 5Gخدمات کے منتخبہ سرکلس یا مقامات پر آغاز کے امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔