نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ حکومت کسانوں کے ساتھ مذاق کر رہی ہے اور پارلیمنٹ میں بھی کسانوں سے متعلق سوالات کا جواب نہیں دے رہی ہے۔کانگریس لیڈر نے منگل کے روز لوک سبھا میں وقفہ صفر کے دوران کسانوں سے متعلق مسائل پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ حکومت نے ان کے ذریعہ اٹھائے گئے سوالات کو نظرانداز کیا ہے۔مسٹر گاندھی نے ٹویٹ کیا، “زراعت سے متعلق ناانصافی پر میں نے پارلیمنٹ میں پوچھا کہ کیا شہید کسانوں کے اہل خانہ کو معاوضہ ملے گا؟ کیا حکومت کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) پر غور کر رہی ہے اور کووڈ سے زراعت پر کیا اثرپڑا؟ ۔ پہلے دو سوال وہ کھا گئے اور تیسرے کا یہ جواب دیا ہے کہ ’وبا میں زراعت بہتر طریقہ سے چلتی رہی۔‘کیا مذاق ہے۔