سدی پیٹ کیمپ آفس میں سابق ریاستی وزیرٹی ہریش رائوکی پریس کانفرنس
سدی پیٹ ۔20 اگست (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ٹی ہریش راؤ ایم ایل اے و سابق وزیر نے آج کیمپ آفس سدی پیٹ میں نامہ نگاروں کو مخاطب کرتے ہوئے کانگریس پر سخت تنقید کی اور کہا کہ 51 بار دہلی جانے والے ریونت ریڈی کے پاس کسانوں کو یوریا دینے کی عقل نہیں، کوئی دور اندیشی نہیںریونت ریڈی نے ریاست میں ایمرجنسی حکومت نافذ کر دی ہے ۔ریونت کو حسن کے مقابلے پر جتنا دھیان ہے، یوریا پر اتنا نہیں۔اب تک ایک بار بھی جائزہ اجلاس نہ کرتے ہوئے ریونت ریڈی نے یہ حال کر دیاکے سی آر نے کسانوں کو عزت و احترام دیا… ریونت نے کسانوں کو بدترین حالت میں دھکیل دیا۔کے سی آر نے گوداوری کے پانی سے کسانوں کے پاؤں دھوئے… ریونت ریڈی یوریا کے لیے کسانوں کو پولیس کے قدم چومنے پر مجبور کر رہے ہیں۔یوریا نہ دینے والے کانگریس قائدین کو دیہاتوں میں گھومنے کا حق نہیں ہے۔دیہاتوں میں کانگریس وزیروں اور کانگریس قائدین کو برداشت نہیں کریں گے، جہاں بھی ہوں گے روکیں گے۔فوری طور پر کسانوں کو یوریا فراہم کیا جائے ورنہ یوریا کے لیے تحریک کو مزید سخت کریں گے۔ انہوںنے کہا کہ ریاست میں یوریا کی کمی سے کسان سخت مشکلات جھیل رہے ہیں۔کسانوں کی آنکھوں کو نیند نصیب نہیں ہو رہی۔کے سی آر حکومت کسانوں کو عزت دیتی تھی مگر ریونت حکومت نے انہیں بدترین حالت میں ڈال دیا ہے۔ریونت ریڈی کی حکومت کْمبھ کرن کی نیند سو رہی ہے۔پرانی کانگریس حکومت میں جوتوں کی قطاریں لگتی تھیں۔کے سی آر حکومت نے ان قطاروں کو ختم کرکے یوریا کسانوں کے گھر پہنچایا تھا۔کانگریس حکومت پوری طرح ناکام ہو گئی ہے۔آدھے کسانوں کے قرضے معاف نہیں ہوئے۔دھان بیچنے کے تین ماہ گزر گئے، کسانوں کو 1300 کروڑ روپے کا بونس نہیں دیا گیا۔