نئی دہلی : مرکزی وزیر زراعت نریندر سنگھ تومر نے کہا کہ حکومت کے پاس انا کا کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ وہ کھلے ذہن کے ساتھ زرعی قوانین سے متعلق کسانوں کے شکوک و شبہات پر مذاکرات کیلئے تیار ہے۔ کسانوں نے اس سلسلے میں حکومت کی تجاویز کو مسترد کردیا اور وہ زرعی قوانین کی منسوخی کے مطالبہ پر اٹل ہے۔ وزیر زراعت نے کسانوں کو تیقن دیا کہ زرعی قوانین APMC ایکٹ یا MSP پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔