مرکزی وزیر تجارت و صنعت پیوش گوئل نے کسانوں کی بہبود کے لئے حکومت کے عزم کا اظہارکرتے ہوئے منگل کو کہا کہ انہیں معیارزندگی بہترکرنے اور آمدنی میں اضافہ کے لئے متعدد مواقع دستیاب کرائے جارہے ہیں۔مسٹر گوئل نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ حیدرآباد میں مچھلی پالنے والےکسانوں کے لئے ایک ایپ ’ای-سینٹا‘ کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک الیکٹرانک بازارہے جس پر مچھلی پالنے والے کسانوں اورخریداروں کو جوڑاجاسکے گا۔ یہ کسانوں کو بہترقیمت فراہم کرنے میں مددکرے گا اور برآمد کنندگان سے براہ راست جوڑے گا۔ اس ایپ کو میرین پراڈکٹ ایکسپورٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تیار کیا ہے۔مسٹرگوئل نے کہا کہ ای-سینٹا آمدنی، طرززندگی، خودکفالت اور معیار کی سطح بڑھائے گا اورکسانوں کے لئے نئے اختیارات فراہم کرے گا۔مرکزی وزیرنے کہا کہ ای سینٹا بچولیوں کو ختم کرکے کسانوں اور خریداروں کے درمیان ایک متبادل مارکیٹنگ کے آلے کے طورپرکام کرے گا۔
