حکومت کسانوں کے مطالبات کو بلاشرط قبول کرے کل ہند انجمن اساتذہ اردو جامعاتِ ہند

   

نئی دہلی: کل ہند انجمن اساتذہ اردو جامعاتِ ہند کے قومی کنوینر پروفیسر انور پاشا نے انجمن کے صدر پروفیسر علی جاوید صاحب سے تبادلہ ئ خیا ل کے بعد ایک بیان جاری کرکے کسانوں کی جاری احتجاجی تحریک کو اپنی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ کسانوں کے مطالبات کو بلاشرط قبول کرے ۔ کیوں کہ ایساکرنا ملک وقوم کے مفا د میں ہوگا۔ پروفیسر پاشا نے کہا کہ ملک بھر کے کسان اور ان کی تنظیمیں مرکزی حکومت کے ذریعہ پارلیمنٹ کے گذشتہ اجلاس میں پاس کیے گئے کسان بل کے خلاف پرامن احتجاج کررہی ہیں اور احتجاج کا یہ سلسلہ گرچہ کئی ہفتوں سے پنجاب اور دیگر ریاستوں میں جاری تھا لیکن حکومت نے کسانوں کے احتجاج کو سنجیدگی سے نہیں لیا جس کے سبب بالآخر کسانوں کو دہلی کی طرف کوچ کرنا پڑا۔